8 جنوری 2012 - 20:30

عرب ليگ کي وزارتي کميٹي نے اعلان کيا ہے کہ شام ميں مبصرين کي مہم جاري رہے گي اور اقوام متحدہ کو اپنے مبصرين شام بھيجنے کي ضرورت نہيں ہےـ

ابنا: عرب ليگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کي کميٹي نے مبصرين کي پہلي رپورٹ کا جائزہ لينے کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد کہا کہ مبصرين کا کام جاري رہے گاـکميٹي کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ يہ کميٹي اقوام متحدہ سے اپنے مبصرين شام بھيجنے کي درخواست نہيں کرے گي ـ کميٹي نے کہا کہ مبصرين کے ٹيم کي مالي و سياسي مدد کي جاني چاہئےـ کميٹي کا يہ بيان ايسے وقت آيا ہے کہ جب قطر مسلسل شام کے مسئلے ميں اقوام متحدہ کو گھسيٹنے کي کوشش کر رہا ہےـ

قطر کے وزيراعظم نے بان کي مون سے اپني ملاقات ميں کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ اپنے مبصرين شام بھيجےـ اتوار کو کويت اور اردن نے بھي اپنے مبصرين کو شام بھيجا ہےـ شام کے حکام نے اپنے ملک ميں عرب مبصرين کا خير مقدم کيا ہے اور يہ اميد ظاہر کي ہے کہ مبصرين حقائق کو بخوقي سامنے لا سکيں گے اور بحران کا حل نکل آئے گا........

/169